Wednesday, 5 March 2014

جن گن من - जन गण मन

جن گن من بھارت کا قومی ترانہ ہے، جو بنگالی زبان میں تھا۔ پھر اس کو سنسکرت کا لہجہ دے کر سنوارا گیا۔ اس کے شاعر نوبل لارائٹ رابندرناتھ ٹیگور ہیں۔ یہ ترانہ در اصل، کنگ جارج پنجم کے لئے لکھا گیا تھا، جب بھارت کی حکومت اس کے سپرد ہوئی، اس کی تاج پوشی ہورہی تھی، اس وقت خدا کی حمد کے لیے لکھی گئی نظم تھی۔ انڈین نیشنل کانگریس کے 1911 اجلاس میں یہ پہلی دفعہ گائی گئی۔ 24 جنوری 1950 کو بھارت کی قانون ساز کمیٹی سرکاری طور پر منظوری دی اور یہ نظم، بھارت کا قومی ترانہ ہوگئ۔ بشکریہ : ویکیپیڈیا



جن گن من ادھی نایک جئے ہے
بھارت بھاگیہ ودھاتا
پنجاب سندھ گجرات مراٹھا
دراوڈ اتکل ونگا
وندھیہ ہماچل یمنا گنگا
اچھلہ جلہ دھی ترنگا
توا سبھ نامے جاگے
توا شبھ آشش مانگے
گاہے توا جیا گادھا
جن گن منگل دایک جیہ ہے
بھارت بھاگیہ ودھاتا
جیا ہے، جیا ہے، جیا ہے
جیا جیا جیا جیا ہے


जन गण मन अधिनायक जय हे
भारत भाग्य विधाता
पंजाब सिंध गुजरात मराठा
द्राविड उत्कल वंग
विंध्य हिमाचल यमुना गंगा
उच्छल जलधि तरंग
तव शुभ नामे जागे
तव शुभ आशिष मागे
गाहे तव जयगाथा
जन गण मंगल दायक जय हे
भारत भाग्य विधाता
जय हे, जय हे, जय हे
जय जय जय जय हे!


قومی ترانے کی اردو ترجمانی یہ ہے :

حکمران ذہن و دل پر تیرا پیار ہے
قسمت ہند کا تو ہی معمار ہے

فتح و نصرت رہے
تیری عظمت رہے

جوش تجھ ہی سے ارض پنجاب میں
اور مہاراشٹرا میں ، سندھ و گجرات میں
اور دکّن میں ، اڑیسسا میں ، بنگال میں
گونجتا ہے ترا نام ہی ہر گھڑی
وندھیاچل ،ہمالہ کے کوہسار میں
تیرے ہی نام کی ہیں ترنگیں گھلی
اپنی گنگا کی ، جمنا کی ہر دھار میں
ہیں نمایاں ہر اک سمت جلوے ترے
جاودانی ہے سب میں ترے نام سے
تیری تعریف و توصیف کرتے ہیں سب
داستان تیری عظمت کی ہر دم بلب
سب کی بہبود میں تیرا کردار ہے
قسمت ہند کا تو ہی معمار ہے
فتح و نصرت رہے ، تیری عظمت رہے
تو سلامت رہے ، تو سلامت رہے

(نتیجہ فکر : ضمیر ہاشمی ، بشکریہ: راشٹریہ سہارا اردو ) 

ترجمہ

اے! بھارت کی منزل کا فیصلہ کرنے والے، عوام کے ذہن و دلوں پر حکومت کرنے والے تیری جئے ہو
O! Dispenser of India's destiny, thou art the ruler of the minds of all people

تیرا نام ہی، پنجاب، سندھ، گجرات، مراٹھا عللاقوں کے دلوں میں جگتا ہے
Thy name rouses the hearts of Punjab, Sindh, Gujarat, the Maratha country

دراوڈ، اتکل اور بنگال میں بھی
in the Dravida, Utkala and Bengal

تیرا ہی نام وندھیہ اور ہمالہ کی پہاڑیوں میں گونجتا ہے
It echoes in the hills of the Vindhyas and Himalayas

جمنا اور گنگا کے پانی میں یہی رواں دواں ہے
it mingles in the rhapsodies of the pure waters of Yamuna and Ganga

یل (مذکورہ) علاقے تیرا ہی نام گنگناتے ہیں
They chant only thy name.

اور یہ تیری ہی محترم دعائیں مانتے ہیں
They seek only thy auspicious blessings.

وہ صرف عظیم فتوحات کے نغمے گاتے ہیں
They sing only the glory of thy victory.

اور اس عوام کی مغفرت تیرے ہی ہاتھوں ہے
The salvation of all people waits in thy hands

اے! بھارت کی منزل کا فیصلہ کرنے والے، عوام کے ذہن و دلوں پر حکومت کرنے والے
O! Dispenser of India's destiny, thou art the ruler of the minds of all people

تیری جئے ہو، تیری جئے ہو، تیری جئے ہو
Victory to thee, Victory to thee, Victory to thee

جئے ہو، جئے ہو، جئے ہو، تیری ہی جئے ہوVictory, Victory, Victory, Victory to thee

0 comments:

Post a Comment

Taemeer News